پیارے دوستو آج میں آپ کو لیپ ٹاپ کی بیٹری کے متعلق کچھ ٹپس دوں گا کہ آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو کیسے صحت مند رکھ سکتے ہیں اور اس کی لائف کیسے بڑھا سکتے ہیں
دوستو لیپ ٹاپ یوزر کو سب سے بڑی ٹینشن بیٹری کی ہی ہوتی ہے کچھ کو تو پتا ہی نہیں ہوتا کہ بیٹری یوز کیسے کی جاتی ہے اور وہ اپنی فنکاریاں کرتے رہتے ہیں نتیجہ یا تو بیٹری خریدنی پڑجاتی ہے یا اسی کو رئیپیر کروا لیتے ہیں
پہلی ٹپ
دوستو پہلی ٹپ یہ ہے کہ جب بھی آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو چارج کریں اس کو مکمل چارج کریں اکثر دوستوں کو جلدی ہوتی ہے تو بیٹری تھوڑی سی چارج ہوتی ہے تو وہ اسے یوز کرنا شروع کردیتے ہیں یہ بیٹری کی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے اس لیے بیٹری کو فل چارج کیا کریں پھر اسے یوز کیا کریں تو بیٹری آپ کی بہت عمر نکالے گی
دوسری ٹپ
بیٹری کو چارجنگ پر لگا کر بھی لیپ ٹاپ یوز کرنے سے بیٹری کی عمر کم ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اس میں کوئی نہ کوئی نقص پیدا ہو جاتا ہے اس لیے ایسا تب ہی کریں جب بہت ایمرجنسی کوئی کام کرنا ہو اور بیٹری چارج کرنے وقت نہ ہو
تیسری ٹپ
جب بیٹری مکمل چارج ہو جائے تو اس کو اس وقت تک دوبارہ چارج نہ کریں جب تک کہ بیٹری مکمل طور پر خالی نہ ہو جائے یعنی آپ بیٹری لیپ ٹاپ سے لگائیں اور چارجنگ نہ ہونے کی وجہ سے لیپ ٹاپ آن نہ ہو تو اس کا مطلب ہے بیٹری مکمل طور پر خالی ہو چکی ہے پھر اس کو دوبارہ سے فل چار ج کریں اور یوز کریں تو بیٹری کی لائف بڑ ھ جاتی ہے
چوتھی ٹپ
اگر آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو آپٹمائز کرتے رہیں تو بیٹری کی لائف بڑھ جاتی ہے
بیٹیری کو آپٹمائز کیسے کریں
بیٹری کو آپٹمائز کرنے کے لیے یہ سافٹوئیر یوز کریں یہ لیپ ٹاپ کی بیٹری کی پرفارمنس بڑھانے میں بہت بہترین سافٹوئیر ہے
download links
0 coment�rios:
Post a Comment